میانوالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صفائی کرنے والے ملازم سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میانوالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صفائی کرنے والے ملازم سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائس چانسلر نے ٹھیک صفائی نہ کرنے پرطلبہ کے سامنے ملازم کے ساتھ بدسلوکی کی اور وہیں کھڑے کھڑے ملازم کو تذلیل کے بعد نوکری سےبرخواست کردیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وی سی نے معذرت کرکے صفائی کرنے والے ملازم کو واپس بلالیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائس چانسلر کے رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

Comments